متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے امارات کے لیے ایک منفرد تحفہ

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے امارات کے ...
متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے امارات کے لیے ایک منفرد تحفہ

  

 دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی قونصل خانہ دبئی نے یو اے ای کا قومی ترانہ اردو میں بنا ڈالا ۔ یو اے ای کا قومی ترانہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے وزیر خارجہ کو پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترانے کی پروڈیوسر معروف صحافی سعدیہ عباسی نے عکس بندی متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں کی ۔ ترانے میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے فلمائی  گئی ویڈیو میں نا صرف یو اے ای کے مشہور مقامات کو فلمایا گیا بلکہ اس میں یو اے ای کی تعمیر و ترقی کی منازل ، شیخ محمد بن زید کا وژن ، یو اے ای سپیس مشن ، کرونا کی روک تھام اور ویکسین کی فراہمی میں یو اے ای کا کردار اور دبئی ایکسپو کے دلچسپ مناظر کو کیمرے میں قید کیا گیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں یو اے ای کے قومی دن کی تقریب کے موقع پر یہ ترانہ وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید کو پیش کیا جنھوں نے تقریب سے ان لائن خطاب کیا ۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی ، وفاقی وزرا اور غیر ملکی سفیروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ترانے کی پروڈیوسر معروف صحافی سعدیہ عباسی ، ڈائریکٹر ارسلان ستّی جبکہ شاعر شہاب الدین شہاب ہیں ۔پہلی مرتبہ یو اے ای کے قومی ترانے کی  کسی بھی غیر ملکی زبان میں ترجمہ ایک منفرد کاوش ہے -

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -