رواں مالی سال میں اب تک تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا، ادارہ شماریات

رواں مالی سال میں اب تک تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا، ادارہ ...
رواں مالی سال میں اب تک تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا، ادارہ شماریات

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں  تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیاہے ، ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار  جاری کر دیے ۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 111 اعشاریہ 74 فیصد تک پہنچا ، اس عرصے ( جولائی تا نومبر) میں  پاکستان نے 32 ارب، 93 کروڑ، 40 لاکھ ڈالر کی اشیا درآمد کیں ۔

گزشتہ ماہ اکتوبر کے مقابلے میں 17 فیصد  درآمدات زیادہ کی گئیں جو کہ نومبر 2020 کے مقابلے میں  33 فیصد زیادہ ہیں ۔  گزشتہ سال نومبر میں  دو ارب 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی برآمدات ہوئیں جبکہ  4 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی تھیں۔

نومبر 2021  میں پاکستان نے 7 ارب  84 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی اشیاء درآمد کیں ۔

مزید :

قومی -بزنس -