’دنیا تیار رہے ‘ ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو اومی کرون کے خطرے سے آگاہ کردیا 

’دنیا تیار رہے ‘ ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو اومی کرون کے خطرے سے آگاہ کردیا 
’دنیا تیار رہے ‘ ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو اومی کرون کے خطرے سے آگاہ کردیا 

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے تمام ممالک کو اومی کرون کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اومی کرون سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اومی کرون کا پھیلاو¿ اتنا وسیع ہے کہ اسے موجودہ صورتحال میں مکمل رپورٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے ڈیلٹا سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں اس لیے تمام ممالک کو نئے ویرینٹ اومی کرونا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ سفری پابندیاں صرف اور صرف وائرس کے دیگر ممالک میں پھیلنے کو تاخیر کا شکار کرسکتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بڑے پیمانے پر اومی کرون پر ریسرچ کیا جا رہا ہے لیکن اب تک ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ جن ممالک میں یہ وائرس پھیلا ہے اس میں کوئی تبدیلی آئی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی، بڑے اجتماعات اور بروقت ویکسی نیشن اس صورتحال میں بہت اہم ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -