بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا
بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالیے ہیں۔

 بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ کاٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اوپننگ بلے بازوں نے بھارت کو بہترین آغاز فراہم کیا۔شمبان گل آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے وہ 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد اگلی تین وکٹیں جلد ہی گرگئیں۔چتیشورپجارا اور ویرات کوہلی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ پہلے ٹیسٹ میچ کے ہیرو شیرس ائیر صرف 18 رنز بناسکے۔ بھارت کی جانب سے اوپننگ بلے باز مانگ اگروال نے 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب  سے چاروں وکٹیں اعجاز پٹیل نے حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

مزید :

کھیل -