پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر عظیم رفیق کو انصاف مل گیا ، انگلش کاونٹی کرکٹ کلب یارکشائر نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر عظیم رفیق کو انصاف مل گیا ، انگلش کاونٹی کرکٹ ...
پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر عظیم رفیق کو انصاف مل گیا ، انگلش کاونٹی کرکٹ کلب یارکشائر نے بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلش کاو¿نٹی کرکٹ کلب یارکشائر نے پاکستانی نژاد کرکٹر عظیم رفیق کے ساتھ نسلی تعصب برتنے کے معاملے میں کلب کے 16 رکنی کوچنگ سٹاف کو فارغ کردیا۔
یارکشائر کرکٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ڈائریکٹر آف کرکٹ مارٹن موکسن اور فرسٹ الیون کے کوچ اینڈریو گالے نے آج 3 دسمبر کو کلب کو چھوڑ دیا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ کوچنگ ٹیم کے دیگر ارکان کو بھی کلب سے ہٹادیا گیا ہے۔
کلب کا کہنا ہے کہ نئے ڈائریکٹر آف کرکٹ اور نئی کوچنگ ٹیم کا انتخاب جلد عمل میں لایا جائے گا۔یارکشائر کے مطابق مجموعی طور پر 16 افراد کو فارغ کیا گیا جن میں پویلین فزیوتھراپی کلینک کے فراہم کردہ بیک روم میڈیکل ٹیم کے 6 ارکان بھی شامل ہیں۔یارکشائر کرکٹ کلب کے نئے چیئرمین لارڈ کملیش پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مشکل تھا لیکن کلب کے بہترین مفاد میں ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی نژاد عظیم رفیق نے ماضی میں یہ انکشاف کیا تھا کہ انگلش کاونٹی کلب یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 2008 سے 2014 کے دوران انہیں نسلی تعصب پر مبنی باتیں سننے کو ملیں اور ان کی قومیت کی وجہ سے ہراساں بھی کیا گیا۔

مزید :

کھیل -