لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو لڑکیوں سمیت 9 افراد کو اغوا کرلیا گیا

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو لڑکیوں سمیت 9 افراد کو اغوا کرلیا گیا
لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو لڑکیوں سمیت 9 افراد کو اغوا کرلیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 24 گھنٹے کے دوران دو لڑکیوں سمیت نو افراد کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ سے ربعیہ، گجر پورہ کے علاقہ   سے شہر بانو ،ملت پارک سے زوہیب،گلشن اقبال سے ریاض،چونگ سے عبدللہ ا،رائے ونڈ سے عدنان،فیکٹری ایریا سے زمان،ساندہ سے شاہد  اور  گرین ٹاؤن سے اکبر  کو  اغوا کیا گیا۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -