سپین میں ایک ہسپتال کے قریب مردہ پرندوں کی بارش، دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

سپین میں ایک ہسپتال کے قریب مردہ پرندوں کی بارش، دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا
سپین میں ایک ہسپتال کے قریب مردہ پرندوں کی بارش، دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں گزشتہ دنوں رات کے وقت ایک ہسپتال کے قریب آسمان سے پراسرار طور پر 200سے زائد پرندے مردہ حالت میں گرنے کی خبر سامنے آئی جس نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ حیران کن واقعہ سپین کے شمال مغربی شہر فیرول میں واقع جوان کیرڈونا ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں صبح کے وقت لوگوں نے سڑکوں اور گاڑیوں کے اوپر بڑی تعداد میں پرندوں کو مردہ حالت میں پڑے ہو ئے دیکھا۔
رپورٹ کے مطابق حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان میں سے ایک وجہ فضاءمیں کسی خطرناک کیمیکل کا موجود ہونا ہو سکتی ہے جبکہ دوسری بڑی وجہ بجلی کی تاریں ہو سکتی ہیں جن سے کرنٹ لگنے کے باعث ممکنہ طور پر ان پرندوں کی موت ہوئی۔مقامی شہری تنظیم کے صدر میپی روڈریگوئز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”پرندوں کے مردہ اجسام اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ان میں سے کچھ تجزئیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ وہاں سے رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کی موت کی حتمی وجہ معلوم ہو سکے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -