معروف ماڈل برہنہ حالت میں شاپنگ سنٹر پہنچ گئی 

معروف ماڈل برہنہ حالت میں شاپنگ سنٹر پہنچ گئی 
معروف ماڈل برہنہ حالت میں شاپنگ سنٹر پہنچ گئی 
سورس: Instagram/francety

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ روز معروف پلے بوائے ماڈل برہنہ حالت میں شاپنگ سنٹر پہنچ گئی تاہم انتظامیہ نے اسے فوری طور پر شاپنگ سنٹر سے نکال باہر کیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق فرانسیا جیمز نامی اس ماڈل نے اپنے جسم پر صرف باڈی پینٹ کر رکھا تھااور اسی حالت میں شاپنگ سنٹر میں جا گھسی، تاہم اس کا یہ سٹنٹ اسے الٹا پڑ گیا اور انتظامیہ نے اسے زبردستی سنٹر سے نکال دیا۔ 
فرانسیا نے باڈی پینٹ سے اپنے جسم پر Nutcrackerجیسا لباس بنا رکھا تھا۔ پینٹ سے بنایا گیا یہ لباس پہلی نظر میں واقعی ایک چست لباس لگتا تھا تاہم غور سے دیکھنے پر ماڈل کا برہنہ جسم عیاں ہوتا تھا۔ فرانسیا کو شاپنگ سنٹر سے نکالے جانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک گارڈ اس کے پاس آتا ہے اوراسے شاپنگ سنٹر سے نکل جانے کو کہتا ہے جس پر وہ کچھ احتجاج کرتی ہے تاہم گارڈ اسے نکلنے پر مجبور کر دیتا ہے جس پر وہ یہ کہتے ہوئے غصے سے پاﺅں پٹختی چلی جاتی ہے کہ ”مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ مجھے دھکے دے کر نکال دیا گیا ہے، میرے ساتھ ہمیشہ ایسے ہی ہوتا ہے۔“

مزید :

تفریح -