این اے 133 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ایک اور نوٹس جاری کردیا

این اے 133 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ایک اور نوٹس ...
این اے 133 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ایک اور نوٹس جاری کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ا ی سی پی) نے این اے 133 لاہور  سے پیپلزپارٹی کے امیدوار  اسلم گل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما نے ریلی نکالی تھی جس پر ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل (ہفتے تک) جواب طلب کیا گیا ہے۔ پیکو روڈ پر نکالی گئی ریلی کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، ریلی کے باعث اکبر چوک سے کوٹ لکھپت تک گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔

مزید :

قومی -