زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام دبئی میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد

زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام دبئی میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد
زمین ڈاٹ کام کے زیر اہتمام دبئی میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے رئیل اسٹیٹ کے سب سے بڑے ادارے زمین ڈاکٹ کام کے زیر اہتمام دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ (پی پی ای) کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو 3 اور 4 دسمبر کو جاری رہے گا۔ اس ایونٹ میں خلیجی ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اوور سیز پاکستانیوں نے ایونٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں کے پراجیکٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس دو روزہ ایونٹ میں 125 پراجیکٹس کی نمائش کی جا رہی ہے، ان تمام پراجیکٹس کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس ہیں۔

زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آف یو اے ای ریجن عاطف رانا، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز فیضان خان، فیصل قریشی، فروغ خان، توقیر الحسن، سینئر منیجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی اور منیجر انڈسٹریل مارکیٹنگ یاسر نیازی سمیت دیگر نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔

اس موقع پر عاطف رانا کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں بہترین پراجیکٹس کے حوالے سے بہترین معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ نے زمین ڈاٹ کام کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹری کو گلوبل بزنس ڈسٹرکٹ آف دبئی میں متعارف کراسکے۔

زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایشٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز فیصل قریشی نے اظہارِ خیال کرتے  ہوئے کہا کہ پاکستان میں عالمی معیار کے حامل بعض پراجیکٹس کی وجہ سے مقامی پراپرٹی مارکیٹ کی نیٹ ورتھ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس موقع پر فیضان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  زمین ڈاٹ کام نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ خلیج کے ریجن میں رہنے والے ہم وطنوں کو پاکستان کے بہترین پراجیکٹس پیش کرسکے۔

مزید برآں ایونٹ میں آنے والے شرکا کو زمین ڈاٹ کام کے پراپرٹی ماہرین نے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری اور پاکستان کی مارکیٹ کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے معلومات بھی مہیا کیں۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -