کنگنا رناوت کی گاڑی کو کسان مظاہرین نے گھیرے میں لے لیا، معافی مانگنے کا مطالبہ

کنگنا رناوت کی گاڑی کو کسان مظاہرین نے گھیرے میں لے لیا، معافی مانگنے کا ...
کنگنا رناوت کی گاڑی کو کسان مظاہرین نے گھیرے میں لے لیا، معافی مانگنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کسان مظاہرے جاری مظاہرے کے دوران بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔
اداکارہ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی سٹوری میں واقعہ کی ویڈیو شئیر کی ہے،جس میں انکا کہنا ہے کہ کیا میں کوئی سیاست دان ہوں، کوئی پارٹی چلاتی ہوں جو میرے ساتھ یہ سلوک کیا جارہا اگر پولیس اور سیکیورٹی میرے ساتھ نہ ہوتی تو یہ لوگ مجھے جلاد یتے۔بھارتی پولیس کے مطابق واقعہ  پنجاب کے شہر کیرت پور صاحب میں چنڈی گڑھ ہائی وے پر  پیش آیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو کنٹرول کرلیا۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے کسان مظاہرین کے خلاف متعدد ٹویٹس کی تھیں اور بھارتی حکومت کو درست قرار دیا تھا جس پر پنجابی  فلم انڈسٹری کے اداکاروں اور گلوکاروں کی جانب سے کنگنا رناوت کے خلاف ٹویٹس بھی سامنے آئی تھیں اور ان  سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -