آرمی چیف سے بیلا روس کے سفیر کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے بیلا روس کے سفیر کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے بیلا روس کے سفیر کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے بیلا روس کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی و عالمی امور میں بیلاروس کے کردار کی قدر کرتا ہے۔بیلاروس کے سفیر نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -