سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی بڑھ گئی

سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی بڑھ گئی
سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی بڑھ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مسلسل تیسرے دن سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان  میں فی تولہ سونا 350 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ چھ ہزار 310 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا چار ڈالر  سستا ہو کر 1773 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزید :

بزنس -