وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی اہم ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملکی دفاع سے متعلقہ پیشہ وارانہ امور پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم سے ڈی جی سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے بھی ملاقات کی۔