قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کے لیے معین خان نے سرفراز احمد  کو اہم مشورہ دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کے لیے معین خان نے سرفراز احمد  کو اہم مشورہ دیدیا
قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک کے لیے معین خان نے سرفراز احمد  کو اہم مشورہ دیدیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان  نے  سرفراز احمد کو قومی ٹیم میں کم بیک کے لیے  بیٹنگ نمبر تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک بیان میں سابق وکٹ کیپر بیٹسمین معین خان نے سرفراز احمد کے ٹیم میں کھیلنے سے متعلق  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ہر کھلاڑی کو سمجھنا چاہیے کہ بغیر پرفارمنس کم بیک ممکن نہیں۔سرفراز احمد ہمیشہ بہترین آپشن رہے ہیں، انہیں اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنا پڑے گا۔سرفراز احمد کے کیریئر کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اہم موقع ہے۔ اپنے صاحبزادے اعظم خان سے متعلق کہا کہ خواہش ہے پی ایس ایل میں اعظم خان وکٹ کیپنگ کریں۔ قومی کرکٹ ٹیم اب اچھا پرفارم کررہی ہے، ٹی20 کرکٹ میں اعظم خان پی سی بی پلانز کا حصہ ہیں۔

مزید :

کھیل -