یحییٰ بٹ کاسٹی مئیر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

 یحییٰ بٹ کاسٹی مئیر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ...
 یحییٰ بٹ کاسٹی مئیر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن گوجرانولہ اور کوآرڈی نیٹر وزیراعلی یوتھ موبلائزیشن کمیٹی یحییٰ بٹ نےکہاہے کہ  اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گوجرانوالہ کی صحافت کو تقسیم کرنے کے لئے جو گھٹیا حربے استعمال کر رہے ہیں، ان کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یحییٰ بٹ کا کہنا تھا کہ سٹی مئیر شیخ ثروت اکرام نے اپنے ٹولے کے ساتھ شہر کی بد حالی اور بلدیہ خزانے کو نقصان پہنچانے کیلئے جس طرح بدترین کردار ادا کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا  کہ مبینہ طور پر خاکوانی مارکیٹ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، پارکنگ سٹینڈز سمیت ہر جگہ پر لوٹ مار اور شب خون مارا گیا جس کے متعلق میں نے ہر محاز پر آواز بلند کی ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس لیکر بلدیہ کی جانب سے دیے گئے تمام ٹھیکوں کا آڈٹ کروایا جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -