این اے 133 میں ضمنی الیکشن ، بڑی مذہبی جماعت نے شائستہ پرویز ملک کی حمایت کا اعلان کردیا 

این اے 133 میں ضمنی الیکشن ، بڑی مذہبی جماعت نے شائستہ پرویز ملک کی حمایت کا ...
این اے 133 میں ضمنی الیکشن ، بڑی مذہبی جماعت نے شائستہ پرویز ملک کی حمایت کا اعلان کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے این اے133 لاہورکے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چونگی امر سدھو میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ مرکزی جمیعت اہل حدیث کے ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ہدایت پر این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی حمایت کررہے ہیں،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکن پانچ دسمبر کے دن نا صرف شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے بلکہ شائستہ پرویز ملک کی کامیابی کے لئے حلقے میں اپنا بھرپور کردار بھی ادا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی نے عام شہریوں کو بے حال کیا ہوا ہے ،تحریک انصاف نے بیڈ گورننس کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،عام شہری دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں ، یوٹرن خان اور اس کے حواریوں نے قوم کو جھوٹے خواب دکھائے ،قوم ان کی اصلیت جان چکی ہے ،پانچ دسمبر کے دن این اے 133 کے ووٹرز مسلم لیگ ن کی امیدوار کو کامیاب کرا کے ثابت کریں گے کہ ووٹ کو عزت ایسے دی جاتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -