سیالکوٹ واقعہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے ،صدر مملکت بھی میدان میں آگئے

سیالکوٹ واقعہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے ،صدر مملکت بھی میدان میں آگئے
سیالکوٹ واقعہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے ،صدر مملکت بھی میدان میں آگئے
سورس: File Photo

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائبن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ سیالکوٹ واقعہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے ،واقعہ کے بعد وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے فوری اقدام کو سراہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد میں وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے فوری اقدام کو سراہتا ہوں،یہ واقعہ یقیناً بہت افسوسناک اور شرمناک ہے،یہ واقعہ کسی بھی طرح سے مذہبی نہیں، اسلام ایسا مذہب ہے جس میں پر تشدد رویے کی بجائے امن اور انصاف کا پرچار کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نےبھی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سیالکوٹ میں فیکٹری پر دل دہلا دینے والا حملہ اور سری لنکن منیجر کو زندہ جلادینے کا واقعہ پاکستان کیلئے بڑی شرمندگی کا باعث ہے،وہ کیس کی تحقیقات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، اس معاملے میں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، جو بھی لوگ واقعے میں ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزائیں دی جائیں گی، ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

قومی -