'خاتون کوئی پراپرٹی نہیں بلکہ قابل عزت اور آزاد انسان ہے،افغان حکومت نے خواتین کو بڑی خوشخبری سنا دی

'خاتون کوئی پراپرٹی نہیں بلکہ قابل عزت اور آزاد انسان ہے،افغان حکومت نے ...
'خاتون کوئی پراپرٹی نہیں بلکہ قابل عزت اور آزاد انسان ہے،افغان حکومت نے خواتین کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان حکومت نے ملک میں خواتین کی جبری شادی پر پابندی عائد کرتے ہوئے نکاح کے لیے بالغ خاتون کی رضامندی کو ضروری قرار دے دیا اور وزرا سمیت وزارتوں کو اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ہدایت کردی۔

خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے خواتین کی جبری شادی پر پابندی کا حکم جاری کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرد اور خواتین دونوں کے ساتھ برابری ہونی چاہیے، خواتین کو جبر یا دباؤ کے ذریعے شادی کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے مزید  کہا کہ ایک خاتون پراپرٹی نہیں ہے بلکہ قابل عزت اور ایک آزاد انسان ہیں، کوئی بھی خواتین کو امن معاہدوں اور دشمنیاں ختم کرنے کے لیے استعمال نہیں کرسکتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -