آسٹریا میں مقیم پاکستانی سہیل درانی سپرد خاک ، نماز جنازہ میں پاکستانی کمونیٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

آسٹریا میں مقیم پاکستانی سہیل درانی سپرد خاک ، نماز جنازہ میں پاکستانی ...
آسٹریا میں مقیم پاکستانی سہیل درانی سپرد خاک ، نماز جنازہ میں پاکستانی کمونیٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

  

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عرصہ دراز سے مقیم فلم سٹار اعجاز درانی اور فیاض درانی کے تایا زاد بھائی سہیل خان درانی جو  گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر تھے کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ،مقامی قبرستان میں سپرد خاک ،پاکستانی کمونیٹی کی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت اور اظہار تعزیت۔

تفصیلات کے مطابق سہیل خان درانی کا نماز جنازہ تین  دسمبر بروز جمعہ بعداز نماز عصر مسلم قبرستان 23 ڈسٹرکٹ ویانا میں ادا کر دیا گیا، مرحوم کا نماز جنازہ معروف عالم دین پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے تایا زاد بھائی فیاض درانی سےاظہار تعزیت کرتے ہوئےمرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

مرحوم کے انتقال پر پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر،کمیونٹی افیئرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ،طاہر عباس جنجوعہ،منہاج سنٹر ویانا کے بانی اور منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست الحاج خواجہ محمد نسیم، الحاج شیخ وحید احمد قریشی،حاجی ملک آمین اعوان،چوہدری علی شرافت ،اکرم باجوہ، پی ایف اے کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،غلام حسین نقوی،پروفیسر ملک شوکت مسرت اعوان،الحاج محمد اکرم بٹ، چوہدری امجد چھٹہ،ملک خرم،سید محمود حسین شاہ،چوہدری قمر حسین ،سید غالب حسین شاہ،حاجی قاسم علی،حاجی اسلم ملتانی،میاں اعظم خان،حاجی سلطان محمود،مقصود احمد مغل،دیوان افضل،چوہدری احسان اللہ ڈھینڈہ،امجد بھٹی،حاجی محمد ارشد باجوہ،چوہدری مختار احمد،حاجی رانا ریاست علی،حاجی زاہد غنی چوہان،سید الفت حسین شاہ،سید وسیم شاہ،چوہدری محمد ارشد،مرزا شجاعت علی،چوہدری رستم علی،چوہدری اشفاق احمد مٹھا، پاکستانی کرسچن رہنما کلیم مسیحی ،عرفان سعید،حاجی ملک اکرم،حاجی اورنگزیب، الطاف جمال مغل،چوہدری نعیم اختر،حاجی اعظم خان،ملک خالد،حاجی محمد مسعود لاہوری،ندیم نزیر،حاجی رانا محمد ادریس، عاطف رضا ،شبیر احمد بھٹو،حاجی آفاق اکبر،حاجی فاروق اکبر،حاجی اکبر،شہر یار خان،چوہدری محمد نواز وڑائچ،ڈاکٹر چوہدری محمد اصغر،حاجی اعجاز کھوکھر،چوہدری محمود احمد بریار،چوہدری طارق بریار،بلال خان،عابدڈار،حاجی ملک خلیل اعوان،ملک طارق اعوان، ریاض سندھو،میاں عدیل عمران، پروفیسرراجہ اظہر عباس سیالوی،محسن بلوچ،مہر عبد الستار، حاجی الطاف حسین سالز برگ،عبدالسلام فرید، الیاس چوہان سالزبرگ،سید شاہد شاہ سالزبرگ، چوہدری ندیم اختر سالزبرگ،ڈاکٹر محمد عقیل خان، حاجی فضل حسین، نوید عاصم سٹائر مارک، حاجی ملک محمد یونس، حاجی منیر،حاجی فاروق چوہدری،منیر احمد مغل،چوہدری سفیان ورک،عمر خان،سید رضی شاہ فلاگ برگ، حبیب الرحمن یوسفزئی،حاجی شفیق الرحمن ہاشمی،جاوید اکرم فاروقی،غلام حیدر عظیمی،قاری شبیر احمد،ملک عبد الحق،اختر بیگ،حاجی وحید انور،حاجی شیخ اعجاز ,حفیظ اللہ قادری،حاجی ملک مصطفیٰ،علی شوکت سالزبرگ،سید اظہر شاہ ودیگر نے اظہار افسوس کیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -