امارات نے1 ہزار درہم کا نیا نوٹ جاری کردیا، کب اور کہاں سے ملے گا؟

امارات نے1 ہزار درہم کا نیا نوٹ جاری کردیا، کب اور کہاں سے ملے گا؟
امارات نے1 ہزار درہم کا نیا نوٹ جاری کردیا، کب اور کہاں سے ملے گا؟

  

ابو ظبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 51 ویں قومی دن کے موقع پر  مرکزی  بینک   نے1ہزار درہم کا نیا نوٹ جاری کردیا۔ اس نوٹ  میں ملک کی حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے لمحات کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق شیخ زید، ہوپ پروب، اور بارکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تصاویر کے ساتھ 1 ہزار درہم کا   نیا   نوٹ نہ صرف حالیہ برسوں میں متحدہ عرب امارات کے اہم سنگ میل کا جشن مناتا ہے بلکہ اس عظیم وژن کا بھی جشن مناتا ہے جس نے انہیں انجام دیا۔ نئے نوٹ  کے  سامنے والے حصے میں متحدہ عرب امارات کے بانی  کی ایک تصویر ہے جو خلائی تھیم والی ترتیب کے بیچ میں رکھی گئی ہے۔ اس کی تصویر کے آگے ایک خلائی شٹل کی تصویر ہے اور ہوپ پروب اس کے بالکل اوپر ہے۔

نیا نوٹ 2023 کی پہلی ششماہی میں سنٹرل بینک کی برانچوں اور اے ٹی ایمز میں دستیاب ہوگا۔ تاہم موجودہ 1 ہزار  درہم  کا نوٹ بدستور زیر گردش رہے گا۔

مزید :

عرب دنیا -