آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں پولنگ عمل جاری ہے، پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں ووٹنگ ہو رہی ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق ضلع راولا کوٹ، باغ، سدھنوتی اور حویلی میں  ووٹنگ ہو رہی ہے،ساڑھے 3ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 10لاکھ سے زائد  ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،پونچھ ڈویژن میں کل 1859 پولنگ سٹیشن جبکہ 2697 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے پونچھ ڈویژن میں 10 لاکھ 17 ہزار 13 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 159 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 854 ہے، جبکہ 362 مہاجرین ووٹرز بھی شامل ہیں،راولاکوٹ میں ایک ہزار 82 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ضلع باغ میں ایک ہزار 249 امیدوار، سدھنوتی  میں 880 اور ضلع حویلی کہوٹہ میں 372 امیدواران مدمقابل ہیں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -