جب بھی الیکشن شروع ہوں گے نوازشریف واپس آ جائیں گے،رانا ثنا اللہ 

جب بھی الیکشن شروع ہوں گے نوازشریف واپس آ جائیں گے،رانا ثنا اللہ 
جب بھی الیکشن شروع ہوں گے نوازشریف واپس آ جائیں گے،رانا ثنا اللہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہاہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی توڑی جائے تو باقی اسمبلیاں برقرار رہیں گی،پرویز الٰہی سے بیک ڈور رابطے نہیں ہیں ،جب بھی الیکشن شروع ہوں گے نوازشریف واپس آ جائیں گے۔

عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان اپنے کالے کرتوتوں کا کبھی جواب نہیں دیا،توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کرکے بیچی گئیں اور پورے ملک کا مذاق بنایا،سیاست میں گفتگو اور مذاکرات کے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا،ان کا کہناتھا کہ کل پہلی بار بات کی گئی کہ مخالفین کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں، سیاست میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے ، جمہوریت میں مسائل مشاورت سے حل ہوتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کہتے ہیں ان کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مر جاﺅں،آصف زرداری اور بلوچستان حکومت نے اسمبلی توڑنے سے انکار کردیا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی توڑی جائے تو باقی اسمبلیاں برقرار رہیں گی،اسمبلی تحلیل کے حوالے سے کل بھی میٹنگ ہوئی اور آج بھی ہوگی،ان کاکہناتھا کہ پرویز الٰہی سے بیک ڈور رابطے نہیں ہیں ، باجوہ صاحب اب جا چکے ہیں ، جب بھی الیکشن شروع ہوں گے نوازشریف واپس آ جائیں گے،راناثنا اللہ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم مہنگائی میں کمی نہیں لا سکے ، آنیوالے وقت میں مہنگائی کنٹرول کریں گے،مسلم لیگ ن پنجاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -