پنجاب بار کونسل کی کال پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بار کونسل کی پنجاب بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز"کے مطابق پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکیل کو 3ماہ قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف وکلا نے ہڑتال کی کال کر رکھی تھی، پنجاب بار کونسل نے اپیل کی ہے کہ وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوں ۔