راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی
راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کی چھٹی وکٹ گر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تاریخ ٹیسٹ  میں انگلش بلےبازوں کی جانب سے برق رفتار بیٹنگ کے بعد  پاکستان کے اہم کھلاڑی سکور بورڈ مستحکم کرنے کے بعد آؤٹ ہو گئے ہیں، پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اوپننگ جوڑی کی جانب سے اچھا آغاز  فراہم کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 225رنز پر عبداللہ شفیق کی گری جو 114رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 245رنز پر امام الحق کی گری جو 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،اس کے بعد اظہر علی میدان میں اترے اور صرف27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،پاکستان کی چوتھی وکٹ سعود شکیل کی گری جو 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے  ،  اس کے بعد بابر اعظم نے بیٹنگ کو سہارا دیا اور 136 رنز بنا کر ٹیم کا سکور 413رنز تک پہنچایا ۔

 بابر کے بعد محمد رضوان بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکےاور صرف 29 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے ، اس طرح پاکستان کی 6 وکٹیں صرف 475 رنز پر گر گئیں، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان اور نسیم شاہ کریز پر موجود ہیں ۔

 انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ روز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 181 ر نز بنا لیے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا

مزید :

کھیل -