دہشت گردوں کے علاج کا کیس ،ڈاکٹر عاصم حسین نے بریت کیلئے درخواست دے دی

دہشت گردوں کے علاج کا کیس ،ڈاکٹر عاصم حسین نے بریت کیلئے درخواست دے دی
دہشت گردوں کے علاج کا کیس ،ڈاکٹر عاصم حسین نے بریت کیلئے درخواست دے دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین نے انسدد دہشت گردی عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی  ہے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ،بریت کی درخواست پر 24دسمبر کو دلائل طلب کر لیے۔

 نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق  ڈاکٹر عاصم منیر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ،7سال میں ایک گواہ نے بھی میرے خلاف بیان نہیں دیا اس لیے مقدمے سے بری کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین پر 2015میں دہشت گردوں کے علاج معالجے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -