فواد چودھری کا راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر ذومعنی تبصرہ

فواد چودھری کا راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر ذومعنی تبصرہ
فواد چودھری کا راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر ذومعنی تبصرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ پر ذومعنی بیان جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم حکومت سے بھی زیادہ بے جان اوربے وقعت ہے،پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ وکٹ بنانےوالوں نے سیٹ اپ بنانے والوں کی طرح نہیں سوچا کہ عوام کیاسوچے گی،ان کاکہناتھا کہ امید ہے پچ بنانےوالے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پرہو۔