عمران خان نے پونے 4 سال ملک کے ساتھ جو کیا وہ ہم بھگت رہے ہیں،مراد علی شاہ 

 عمران خان نے پونے 4 سال ملک کے ساتھ جو کیا وہ ہم بھگت رہے ہیں،مراد علی شاہ 
 عمران خان نے پونے 4 سال ملک کے ساتھ جو کیا وہ ہم بھگت رہے ہیں،مراد علی شاہ 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ عمران خان نے پونے 4 سال ملک کے ساتھ جو کیا وہ ہم بھگت رہے ہیں،عمران خان سندھ میں آ کر 1100 ارب روپے کا اعلان کر چلے گئے تھے،عمران خان نے اپنے دور میں کراچی میں توجہ نہیں دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ مونس الٰہی سے معلق سوال کا جواب وہی دے سکتے ہیں، عدم اعتماد کے وقت تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہ رہے تھے،عمران خان کو قانون کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالا گیا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان ان سب باتوں کو سازش قرار دیتے رہے،عمران خان کے ساتھ ان کے اتحادی کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ جس شخص سے ہمیں کوئی امیدنہ ہوں اس سے کیوں امید رکھیں ،عمران خان سے ہمیں کوئی امید نہیں تھی،عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا، اب سنجیدگی آنی چاہئے ، ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی کیلئے ہر وقت تیار ہے،موسم تبدیلی کی وجہ سے متاثرین کی تکالیف میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -