پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارات کا 51 واں نیشنل ڈے منایا گیا

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارات کا 51 واں نیشنل ڈے منایا گیا
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارات کا 51 واں نیشنل ڈے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان  سوشل سینٹر شارجہ  میں ایک تقریب  کا انعقاد کیاگیا- جس میں شیخ عبدالعزیز جمال القاسمی مہمان خصوصی تھے جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر ڈپٹی قونصل جنرل  گیان چند نے شرکت کی- پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف قاری شکیل العزری کو حاصل ہوا- سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان سوشل سینٹرکی کلچرل ہیڈ صائمہ نقوی نے سر انجام  دیئے۔  پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے بورڈ آف ڈائریکٹر فراز احمد صدّیقی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی اور پامیر سکول شارجہ  کے بچوں  کی بہترین پرفارمنسز نے تقریب میں سماں باندھ دیا ۔ متحدہ عرب امارات  کے قومی نغموں پر  بچوں نے شاندار پروگرام  پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی- پاکستان  سوشل سینٹر شارجہ نے اس قومی جشن کے موقع پر  آرٹ مقابلے کا اہتمام کر رکھا تھاجس میں تمام ریاستوں کے  بچوں نے بڑھ چڑھ  کر حصہ لیا۔ تقریباً200ےقریب بچے ابو ظبی، فجیرہ ، عجمان، شارجہ اور دبئی سےاس مقابلے میں شریک تھے اور بچوں نے اس قدر بہترین آرٹ کے نمونے بنائے تھے کہ سب مہمان ان کے ہنر کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے  اس مقابلے میں جج کے فرائض  ایم سلیم  نے ادا کئے جو خود بھی بہترین آرٹسٹ اور کیلیگرافی کے ماہر ہیں۔

ڈپٹی قونصل جنرل  گیان چند نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمیں اپنے اس گھر سے بہت پیار ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے اس دوسرے گھر کو سجانے سنوارنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔چودھری  خالد حسین  اور گیان چند  نے مہمان خصوصی  شیخ عبدالعزیز جمال القاسمی کو تحفہ  پیش کیا- آرٹ مقابلے میں جیتنے والے بچوں کو اسناد دی گئیں اور آخر میں کیک کاٹ کر متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالد حسین نے تمام مہمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ سب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان سوشل سینٹر سینٹرشارجہ ہمیشہ سے اپنے لوگوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔  اس  موقع پر انہوں نے آفر کی کہ جو سینٹر کا ممبر بننا چاہتا ہے اب اسے یکمشت ممبر شپ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ انسٹالمنٹ میں بھی ادا کر سکتا ہے- انہوں نے   کمیونٹی کی خدمت کے لیے  میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا-
تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا۔ صائمہ نقوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن میں زبیر خان، خلیل بونیری،عرفان افسر، راجہ سرفراز، عارف منہاس، شیر افگن، حافظ عبدالروف عمر بلوچ، طارق، ملک اسلم، سید سلیم، حماد چوہدری، ظہیر گجر، احیاء الاسلام، مظاہر حسین، شہناز خانم، ثروت زہرہ زیدی، سطوت، نورالصباح اور دیگراہم شخصیات نےشرکت کی۔