"تفتیشی افسران نے شواہد نہ ہونے کا اعتراف کیا "،علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدالت نے علی امین گنڈ پور کے خلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، فیصلے کے مطابق علی امین کے خلاف مقدمے کے تفتیشی افسران نے شواہد نہ ہونے کا اعتراف کیا تھا، کچھ تفتیشی افسران نے شواہد یو ایس بی میں ہونے کا بیان دیا۔
نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ علی امین گنڈا پور پر الزام تھا کہ ان کے اکسانے پر اسلام آباد میں مظاہرین جمع ہوئے ، دلائل سے ثابت ہے ملزم کے خلاف اسلام آباد میں اشتعال انگیز تقریر کے شواہد موجود نہیں اس لیے اخراج مقدمہ کی درخواستیں ملزم کی حد تک منظور کی جاتی ہیں۔