پولیس نے اقبال ٹاﺅن میں 7 سال قبل قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو پکڑ لیا ، معمہ حل 

پولیس نے اقبال ٹاﺅن میں 7 سال قبل قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو پکڑ لیا ، ...
پولیس نے اقبال ٹاﺅن میں 7 سال قبل قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو پکڑ لیا ، معمہ حل 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے لاہور کے علاقے اقبال ٹاﺅن میں سات سال قبل ہونے والی قتل کا معمہ مقتول خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے حل کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاﺅن میں بیوی کو قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم 7 سال بعد گرفتار ہو گیاہے ، ملزم گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا ، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

دوسری جانب کاہنہ میں بھی انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیاہے ، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور شناخت کی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -