پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ
پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2023 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سماء نیوز کے مطابق 

اعدادوشمار کے مطابق پچھلے پانچ ماہ میں مجموعی طور پر77لاکھ ٹن پٹرول، فرنس آئل اور ڈیزل فروخت ہوا جو 2022 کے96 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 20فیصد کم ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اس عرصے میں پٹرول کی فروخت میں 16فیصد، ڈیزل کی فروخت میں 24فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 26فیصد کمی آئی ہے جب کہ ماہانہ لحاظ سے موازنہ کیا جائے تو نومبر 2022 کے مقابلے میں نومبر2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی 7فیصد کمی آئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سالانہ لحاظ سے نومبر میں فرنس آئل کی فروخت میں سب سے زیادہ یعنی 33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ جولائی تانومبر کے پانچ ماہ میں بھی فرنس آئل سب سے کم فروخت ہوا جس کا مطلب ہے کہ فرنس آئل مہنگا ہونے پر لوڈشیڈنگ بڑھا کر کھپت کم کی جارہی ہے۔

آئل کمپنیوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات فروخت میں پچھلے پانچ ماہ کے دوران 18فیصد،اے پی ایل کی فروخت میں 21فیصد،شیل کی فروخت میں 23فیصد اور ہیسکول کی فروخت میں 2فیصد کمی آئی ہے۔

عارف حبیب سیکورٹیز کے مطابق تیل مہنگا ہونے کے باعث استعمال میں کمی آئی ہے اسکے علاوہ کاروباری سست روی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

مزید :

بزنس -