سپریم کورٹ نے غلطی سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر آر او کو نامزدگی مسترد کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے غلطی سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر آر او کو نامزدگی مسترد کرنے سے روک ...
سپریم کورٹ نے غلطی سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر آر او کو نامزدگی مسترد کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی نمائندوں کے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نیا حکم نامہ جاری کردیا، سپریم کورٹ نے غلطی سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نامزدگی مسترد کرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے کونسلر یاسر آفتاب کی اپیل منظورکرلی، سپریم کورٹ نے کہاہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت آر او فیصلہ کرنے سے پہلے تسلی کرے ،نامزدگی پر اعتراض ٹھوس نہ ہو تو آراو کاغذات مسترد نہ کرنے کا پابند ہے ، عدالت نے کہاکہ اعتراض ٹھوس بھی ہو تو درستگی کے بعد آر او اعتراض نظرانداز کر سکتا ہے ،سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے 12 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا۔