وزیر تعلیم مراد راس نے موسم سرما کی جلد چھٹیاں ہونے کا عندیہ دے دیا

وزیر تعلیم مراد راس نے موسم سرما کی جلد چھٹیاں ہونے کا عندیہ دے دیا
وزیر تعلیم مراد راس نے موسم سرما کی جلد چھٹیاں ہونے کا عندیہ دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ سموگ کی صورتحال دیکھتے ہوئے سکولز میں موسم سرما کی جلد چھٹیاں ہو سکتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سکولز میں امتحانات ہو رہے ہیں ،3 دن چھٹیاں نہیں دیں گے ، بلکہ کورونا کی طرح سموگ میں ماسک پہنا لازمی کردیں گے، مراد راس نے مزید کہا کہ 5ہزار نئے اساتذہ بھرتی کر رہے ہیں،آئندہ ہفتہ لاہور میں ٹرانس جینڈر سکولز کھولنے جا رہے ہیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے آفٹر نون سکولز میں 11 ہزار 750 اساتذہ کو ٹیبلٹ دے رہے ہیں ، ٹیبلٹ 6 ماہ پہلے سے آئے ہیں ، ن لیگ نے 4 ماہ میں انہیں تقسیم نہیں کیا ، انہوں نے 4ماہ میں 4سال کی محنت پر پانی پھیڑ دیا ۔

مزید :

تعلیم و صحت -