پنجابی میں لوگ "ڈونکی" کو" ڈَنکی" کہتے ہیں لیکن میری فلم کا نام "ڈونکی" ہی ہے، شاہ رخ خان

پنجابی میں لوگ "ڈونکی" کو" ڈَنکی" کہتے ہیں لیکن میری فلم کا نام "ڈونکی" ہی ہے، ...
پنجابی میں لوگ
سورس: @instagram/iamsrk

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ" انگریزی میں میری فلم کو "ڈونکی" پڑھا جائے، ڈونکی ہی صحیح تلفظ ہے, پنجابی میں لوگ اسےڈَنکی کہتے ہیں "۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق کنگ خان نےایک شوبز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "بھارت میں ایک علاقے کے لوگ میری فلم "ڈونکی" کو پنجابی میں"  ڈَنکی "کہتے ہیں، لیکن اس کا صحیح تلفظ "ڈونکی "ہی ہے"۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ" اس فلم میں ہمارے ملک کے بہترین فلمسازوں میں سے ایک راج کمار ہیرانی نے ہدایتکاری کی ہے"۔انہوں نے کہا کہ "بہت عمدہ لکھاری ابھیجت جوشی نے اس کی سکرپٹ لکھی ہے، یہ ان لوگوں کی کہانی ہے جو واپس گھر آنا چاہتے ہیں، جب انہیں اس بات کا احساس ہوجائے کہ بس اب گھر سے بلاوا آرہا ہے"۔

واضح رہے کہ کنگ خان کی نئی آنے والی  فلم"ڈونکی" اگلے سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ شاہ رخ خان کی  پہلی فلم ہے کہ جس میں انہوں نے راج کمار ہیرانی اور تاپسی پنوں کے ساتھ کام کیا ہے۔

مزید :

تفریح -