عمران خان پر حملے کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا معاملہ ، پولیس کا پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی سپیکر سے رابطہ 

عمران خان پر حملے کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا معاملہ ، پولیس کا پی ٹی آئی رکن ...
عمران خان پر حملے کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا معاملہ ، پولیس کا پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی سپیکر سے رابطہ 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کے معاملے پر پولیس نے پی ٹی آئی ایم پی اے فضل الٰہی کی گرفتاری کیلئے ڈپٹی سپیکر سے رابطہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ سی سی پی او پشاورکی جانب سے ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ فضل الٰہی ریڈزون میں احتجاج سے متعلق مقدمے میں مطلوب ہیں ۔

پی ٹی آئی ایم پی اے فضل الٰہی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مراسلہ ڈپٹی سپیکر کو موصول ہو چکا ہے ،ان کاکہناتھا کہ تمام مقدمات کا سامنا کروں گا ۔

یاد رہے کہ ریڈزون میں احتجاج کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -