ترکش ایئر لائن کے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ترکش ایئر لائن کے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ترکش ایئر لائن کے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکش ایئر لائن کے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے،دوران پرواز طیارے میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز استنبول سے تھائی لینڈ جا رہی تھی ،دوران پرواز جہاز میں نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی،مسافروں کی شکایت پر کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرلیا۔
لینڈنگ کی اجازت طلب ملنے پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارا گیا،سکیورٹی ادارے نے مسافر کو حراست میں لے کر آف لوڈ کردیا،حکام کاکہناتھا کہ مسافر کا طبی معائنہ کیا جا رہاہے ۔