اقوام متحدہ کی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت
 اقوام متحدہ کی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

  

گنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ  کی جانب سے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے اور ناظم الامور کو نشانہ بنانے کے حملے کی مذمت کی  گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل"جیو نیوز"کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں مشن کے سربراہ عبیدالرحمان نظامانی کو نشانہ بنایا گیا، انہوں نے افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ یہ بات حوصلہ افزا ءہے کہ پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی خیریت سے ہیں۔ہمیں بہت امید ہے کہ شدید زخمی سیکیورٹی گارڈ جلد ٹھیک ہوجائے گا، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں حالات بہتر ہوں اور یہاں امن قائم ہو۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -