مری ،نجی ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 3 افراد جاں بحق ،ایک کی حالت تشویشناک 

مری ،نجی ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 3 افراد جاں بحق ،ایک کی حالت ...
مری ،نجی ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 3 افراد جاں بحق ،ایک کی حالت تشویشناک 

  

مری(ڈیلی پاکستان آن لائن)مری کے نجی ہوٹل سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

نجی ٹی وی چینل" ہم نیوز" کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، 3 افرادہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ مری واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -