پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

  

 لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کے منانے کا آغاز 1992 میں ہوا ، جس کے منانے کا مقصددنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 65 کروڑ کے قریب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، یہ تعداد کل آبادی کا 10 فیصد ہے یعنی ہر 10 میں سے ایک شخص معذور ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ معذور افراد کی 80 فیصد تعداد مختلف ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہے جہاں انہیں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں۔

مزید :

قومی -