نورا فتیحی ہندوستانی پرچم لہرانے پرتنقید کی زد میں،سوشل میڈیا پرٹرولنگ

نورا فتیحی ہندوستانی پرچم لہرانے پرتنقید کی زد میں،سوشل میڈیا پرٹرولنگ
نورا فتیحی ہندوستانی پرچم لہرانے پرتنقید کی زد میں،سوشل میڈیا پرٹرولنگ
سورس: @instagram/norafatehi

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ نورا فتیحی نے  فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہونے والے کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرایا جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پرٹرولنگ شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ معروف رقاصہ  نورا فتیحی وہ پہلی بھارتی آرٹسٹ ہیں  جس نے فیفا کے پلیٹ فارم پر پرفارم کیا ، تاہم اداکارہ کو انکی بھارت سے محبت کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا ۔نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل سانگ  "لائٹ دی سکائی"میں بھی فیچر ہوئیں ۔ اداکارہ کی قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی تقریب کے دوران ایک فیسٹول میں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ ڈانس پرفارمنس کے دوران بھارت سے محبت کے اظہار کے لئے اداکارہ نے بھارتی پرچم تھاما تاہم نورا  نے بھارتی پرچم کو غلط انداز میں لہرایا ۔ جس کے بعد سے ان  کے حق اور مخالفت میں سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے ۔

ایک صارف نے لکھا  کہ "وہ بھارت کی نمائندگی کر رہی ہیں حالانکہ وہ بھارتی شہری نہیں" ۔

ایک صارف نے نورا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بھائی وہ انڈیا سے تعلق نہیں رکھتی وہ یہاں سے صرف کما رہی ہے اسے کیسے اس جھنڈے کی قدر ہوگی؟.

ایک  اور صارف نے نورا کے حق میں لکھا کہ اتنی بھیڑ اور پریشر میں ایسا ہو سکتا ہے ۔

یاد رہے کہ نورا فتیحی کا تعلق مراکش کے ایک خاندان سے ہے ، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں ۔ 2015 میں  بھارتی فلموں میں آئیٹم سانگز سے انٹری دی ۔ پھر اسی سال بگ باس کے سیزن 9 میں بطور امیدوار شرکت کی جس کے بعد سے ان کی مقبولیت بڑھنے لگی ۔ 2019 میں تنزانین میوزیشن کے ساتھ پہلے انٹرنیشنل انگلش گانے"پاپیتا " میں ڈیبیو کیا ۔

مزید :

تفریح -