آدمی نے انتہائی گندا گھر خرید کر دوگنا قیمت میں بیچ دیا، ایسا کیا طریقہ اپنایا؟

آدمی نے انتہائی گندا گھر خرید کر دوگنا قیمت میں بیچ دیا، ایسا کیا طریقہ ...
آدمی نے انتہائی گندا گھر خرید کر دوگنا قیمت میں بیچ دیا، ایسا کیا طریقہ اپنایا؟
سورس: Representational Image

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پرانے گھرخرید کر ان کی تزئین و آرائش کرنا اور مہنگے داموں فروخت کر دینا بھی ایک منافع بخش کاروبار ہے، جس میں گاہے کسی گھر کی دوگنا قیمت بھی مل جاتی ہے۔ اب ٹیلر کے نامی اس برطانوی پراپرٹی گرو ہی کو دیکھ لیجیے جس نے 85ہزار پاﺅنڈ میں کچرے اور کاٹھ کباڑ کا ڈھیر بنا گھر ایک گھر خرید لیا اور پھر اس کی تزئین و آرائش پر 34ہزار پاﺅنڈ خرچ کردیئے جس کے بعدگھر دوگنا قیمت میں فروخت ہو گیا۔

دی سن کے مطابق برطانوی شہر لوٹن کے رہائشی 29سالہ ٹیلر کے نے بتایا ہے کہ اس گھر میں ایسی گندگی پھیلی تھی کہ جو گاہک آتا، باہر سے دیکھ کر ہی چلا جاتا تھا۔ گھر کے اندر سے ایک تعفن اٹھ رہا تھا۔ میں نے اس گھر کو خریدنے کا رسک لینے کا فیصلہ کیا۔ میر ا خیال تھا کہ اس کی صفائی ستھرائی اور آرائش کرکے چند ہزار پاﺅنڈ منافع مل جائے گا۔ میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ یہ دو گنا سے بھی زیادہ قیمت میں فروخت ہو جائے گا۔ میں نے 34ہزار پاﺅنڈ خرچ کرنے کے بعد یہ گھر 1لاکھ 80ہزار پاﺅنڈ میں فروخت کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -