افغانستان میں پاکستانی ٍسفارتکار پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

افغانستان میں پاکستانی ٍسفارتکار پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
افغانستان میں پاکستانی ٍسفارتکار پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرحملے کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق ملزم پاکستانی سفارتخانے کے قریب عمارت کی آٹھویں منزل پررہائش پذیر تھا اور ملزم نے اپنے فلور کے تین کمروں میں آئی ای ڈیز بچھا رکھی تھیں۔

افغان سکیورٹی حکام کے پہنچنے پر ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔

 ملزم کے قبضے سے اے کے 47رائفل، لانگ رینج خود کار رائفل، سنائپررائفل سمیت دیگراسلحہ برآمد ہوا ہے۔ افغان سکیورٹی حکام نے ایک اور مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرقاتلانہ حملہ ہوا جس میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

مزید :

قومی -