وفاقی حکومت کا خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ 

وفاقی حکومت کا خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ 
وفاقی حکومت کا خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی " دنیا نیوز" کے مطابق  وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ طبقہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کیلئے خواجہ سراوں کو سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ میں اپنی جنس واضح کرنا ہوگی ، جس کے بعد بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر میں اپنی رجسٹریشن کرائیں ۔

شازیہ مری نے کہا کہ اندراج کی کامیابی پر  درخواست گزار خواجہ سرا کو 8171 سے ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا اور ان کو سہ ماہی 7 ہزار روپے ملیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا نادرا سے شناختی کارڈ اپڈیٹ کروا کر بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ کامیاب اندراج پر درخواست گزار خواجہ سرا کو 8171 نمبر سے میسیج آئیگا اور ان کو سہ ماہی 7000 روپے ملیں گے۔

مزید :

قومی -