شہید ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن سے انکوائری کی استدعا کیلئے ملک گیر مہم جاری 

شہید ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن سے انکوائری کی استدعا کیلئے ...
شہید ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن سے انکوائری کی استدعا کیلئے ملک گیر مہم جاری 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن سے انکوائری کی استدعا کیلئے ملک گیر مہم جاری ہے ۔

نجی ٹی وی " اے آر وائی " نیوز کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان سے بذریعہ خط استدعا کرنے کی ملک گیر مہم جاری ہے ، شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی  مہم میں ہزاروں پاکستانی  چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان بھی چیف جسٹس  کو خط لکھ چکے ہیں ، عمران خان کے خط کا عکس اور تحریر کرنے کی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے ۔ ارشد شریف نے خود بھی جان کو خطرے سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔    پاکستان تحریک انصاف کے  ارکان بھی شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کی درخواست دے چکے ہیں ۔

پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کی بھی درخواست دی گئی ہے ، سینیٹر اعظم سواتی  کیس کی شفاف تفتیش کیلئے بھی سپریم کورٹ  میں پٹیشن دائر ہے ۔ 

مزید :

قومی -