پنجاب اسمبلی کس کے اشارے پر تحلیل کی جائے گی ، پرویز الٰہی نے واضح الفاظ میں بتا دیا

پنجاب اسمبلی کس کے اشارے پر تحلیل کی جائے گی ، پرویز الٰہی نے واضح الفاظ میں ...
پنجاب اسمبلی کس کے اشارے پر تحلیل کی جائے گی ، پرویز الٰہی نے واضح الفاظ میں بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر کھل کر بول پڑے اور کہا کہ عمران خان اشارہ کریں ، پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے سپیکر  صوبائی اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور تفصیلی مشاورت کی گئی ،  دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کے غیر آئینی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، ہم جس کا ساتھ  دیتے ہیں تو بھرپور نبھاتے ہیں ، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے  عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں ، عمران خان جیسا لیڈر مدتوں میں ملتا ہے ، وہ قوم کے حقیقی لیڈر ہیں۔ 

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں مگر وہ باتیں زیادہ کر رہے ہیں ، عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں محض گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی ۔ 27 کلو میٹر کے وزیر اعظم کے پاؤں کے تلے سے زمین سرک چکی ہے ۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ  غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے ، وزارت اعلیٰ اور پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں سب متفق اور متحد ہیں، کپتان ہی ہمارےلیڈر تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔

مزید :

قومی -الیکشن -پنجاب اسمبلی -علاقائی -پنجاب -