مسلم لیگ ن نے عمران خان کے بیان کو شہدا کی توہین قرار دے دیا

مسلم لیگ ن نے عمران خان کے بیان کو شہدا کی توہین قرار دے دیا
مسلم لیگ ن نے عمران خان کے بیان کو شہدا کی توہین قرار دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخود کش حملے سے متعلق بیان کو شہدا کی توہین قرار دے دیا۔ن لیگ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان وہ ریاست ہے جس نے خودکش بمباروں کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے،  یہ بیان ان لاکھوں شہدا کی توہین ہے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

اس سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا ہے وہ اگر میرے ساتھ ہو تو میں خود کش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں۔عمران خان نے کہا کہ ان کے ذہن میں صرف یہ بات ہی رہ جائے گی کہ بدلہ کیسے لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیلئے احتجاج کرنا ضروری ہے، اس کے ساتھ جو ہوا وہ ظلم کی انتہا ہے۔

مزید :

قومی -