پنجاب اور خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے فوری فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے فوری فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کر ...
پنجاب اور خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے فوری فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاشی مشکلات کا شکار پنجاب اور خیبرپختونخوا نے وفاق سے فوری طور پر فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔

 لاہور میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خارجہ اور ترجمان پنجاب حکومت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ،  وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری نے کہا کہ وفاق نے  ہمارے  176 ارب روپےا دا نہیں کئے ، صحت کارد کیلئے معاہدے پر بھی حکومت نے اپنا پریمیم نہیں ادا کیا ۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وفاق کی جانب سے 7 ماہ گزرنے کے باوجود 120 ارب روپے ٹرانسفر نہیں کئے گئے ، قبائلی عوام کے بجٹ سے 30 ارب روپے کاٹ لئے گئے ، صوبے میں متعدد ترقیاتی منصوبے رک چکے ہیں جبکہ قبائلی عوام کا برا حال ہے ۔ 

تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو وزیر اعظم کے 10 ارب روپے کے امدادی پیکیج کے اعلان کے باوجود ایک روپیہ نہیں ملا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -