دوران سفر ڈرائیور کی ہارٹ اٹیک سے موت،سٹی  بس کئی گاڑیوں سے جا ٹکرائی، ہلاکتیں

دوران سفر ڈرائیور کی ہارٹ اٹیک سے موت،سٹی  بس کئی گاڑیوں سے جا ٹکرائی، ...
دوران سفر ڈرائیور کی ہارٹ اٹیک سے موت،سٹی  بس کئی گاڑیوں سے جا ٹکرائی، ہلاکتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ڈرائیور کی موت کے بعد ایک سٹی بس کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ ٹریفک سگنل پر کیمرے میں قید ہونے والی اس واقعے کی ویڈیو میں بس کو دوسری گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے۔

عینی شاہدین کے مطابق سٹی بس گوہل پور تھانے کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک راستے سے ہٹ گئی اور رکنے سے پہلے موٹر سائیکلوں کو روندتی  ہوئی قریبی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے زخمی افراد اور اپنی سیٹ پر پڑے ڈرائیور کو قریبی ہسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایا کہ ڈرائیور کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -