ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس سے دھماکہ ،6 کان کن ہلاک 

ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس سے دھماکہ ،6 کان کن ہلاک 
ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس سے دھماکہ ،6 کان کن ہلاک 

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں  6 کان کن ہلاک ہو گئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہوا اور کان بیٹھ گئی ،  مقامی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جو 7 گھنٹے تک جاری رہا ، امدادی کارکنوں نے 6 مزدوروں کی لاشیں نکال لیں ۔ 

خیال رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا کے علاقے  اورکزئی میں بھی کوئلے کی کان میں  زہریلی گیس کے دھماکے کے باعث 9 مزدور زندگی کی بازی ہار گئے تھے ۔ 

مزید :

قومی -